19 نومبر 2013 - 20:30
کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک شخص ہلاک ،بچی سمیت7افراد زخمی

کوئٹہ میں 10منٹ کے دوران تین دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچی سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق2 دھماکے سرکی روڈ پر ہوئے ،پہلا دھماکامحکمہ صنعت کے دفترکے سامنے ہوا،جس میں ایک رکشہ بھی تباہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا انڈسٹریل تھانے کے قریب ہوا،تیسرا دھماکاپٹیل روڈ پر ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک شخص ہلاک، جبکہ ایک بچی سمیت 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

.......

/169